محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزارت داخلہ کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ کے مطابق، صوبائی حکومتوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔وفاق نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے  چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعدادمیں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے، فیصلہ صوبے کریں گے، فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت کی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے سلسلے میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کی تھیں۔محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب میں فوج اور رینجرز  150 کمپنیوں کی خدمات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت پنجاب نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی جب کہ حکومت سندھ اور حکومت خیبر پختونخوا نے محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کراچی اور پشاور میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

مصنف کے بارے میں