شیل پاکستان کے 77 فیصد شیئرز سعودی گروپ کو فروخت کرنے کی منظوری

شیل پاکستان کے 77 فیصد شیئرز سعودی گروپ کو فروخت کرنے کی منظوری

اسلام آباد: مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی)نے شیل پاکستان کے 77 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔سعودی گروپ نے پاکستان میں پیٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کی اور شیل پاکستان کے اکثریتی شیئرز خرید لیے۔

عودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئرز (حصص) اور کنٹرول حاصل کرلیا۔

ترجمان شیل پاکستان کے مطابق شیئرز سعودی گروپ اسیاد نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کمپنی کے تعاون سے خریدے ہیں۔ فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، جسے مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔

ترجمان شیل پاکستان کے مطابق لبریکنٹ بزنس کے شیئرز کی فروخت ہو رہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔

مصنف کے بارے میں