لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی ، ان کے بیٹے راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہی اور ان کے خاندان کے ارکان کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی جس میں پرویز الٰہی کے علاوہ ان کے بیٹے راسخ الہی اور بہو زاہرا نے اپنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا.
عدالت نے حکم دیا کہ پرویز الہی، ان کے بیٹے اور بہو کا پاسپورٹ لسٹ سے خارج کیا جائے.
پرویز الہی اور ان کے خاندان کے ارکان نے اپنے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے پر عدالت سے رجوع کیا اور درخواستوں میں یہ استدعا کی کہ ان کے نام لسٹ سے خارج کئے جائیں.