انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے  عبدالستار ایدھی کو بچھڑے 8برس بیت گئے

12:13 PM, 8 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے8برس بیت گئے۔ انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے  عبدالستار ایدھی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہیں۔


دکھی انسانیت  کے مسیحا  عبدالستار ایدھی   کو   دنیا سے رخصت ہوئے آٹھ سال گزر گئے۔ وہ   28فروری 1928  کو بھارت کی ریاست گجرات  میں پیدا ہوئے اور  1947 میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی۔ 

عظیم سماجی رہنما نے اپنی خدمات کا آغاز  1951 میں ایک ڈسپنسری  سے کیا۔جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس  کو 1997 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس   قرار دیا گیا۔ فاؤنڈیشن نے   معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بینک، یتیم خانے پناہ گاہیں اور اسکول  بھی کھولے۔

عبدالستار ایدھی کی  خدمات پر حکومت پاکستان نے 1980 کی دہائی میں انھیں    نشان امتیاز سے نوازا ۔ اس کے علاوہ بھی کئی قومی اور عالمی اعزازات ان کے حصے میں آئے۔

عبدالستار ایدھی  8 جولائی 2016 کو  گردوں کے عارضے میں مبتلا  ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے اور انھیں   پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

مزیدخبریں