غلاف کعبہ کو تبدیل کرکے اسے 13 سو کلو گرام وزنی نئےغلاف کعبہ سے ڈھانپ دیا گیا

غلاف کعبہ کو تبدیل کرکے اسے 13 سو کلو گرام وزنی نئےغلاف کعبہ سے ڈھانپ دیا گیا

جدہ: مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔آج یکم محرم الحرام 1446ھ کو غلاف کعبہ کو تبدیل کرکے اسے نئے غلاف سے ڈھانپ دیا ہے۔

پرانے غلاف کی جگہ نئے ہاتھ سے بنے ہوئے کسوہ (غلاف کعبہ) کی تبدیلی کے لیے ایک پروقات تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس نئے غلاف کی تیاری میں 159تکنیکی ماہرین اور ہنر مندوں نے حصہ لیا۔کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا، 13 سو کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی۔ غلاف کعبہ 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کیا گیا ہے۔

 
کعبہ کو ڈھانپنے والا نیا غلاف 850 کلو گرام خام ریشم، 120 کلوگرام سونے کے تاروں اور 100 کلوگرام چاندی کے تاروں سے بنایا گیا ہے۔ غلاف کا مجموعی وزن 1350 کلو گرام اور اونچائی 14 فٹ ہے۔ نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 25 ملین ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔غلاف کعبہ پر 120 کلو سونا جبکہ ایک سو کلو گرام چاندی سے آیات قرآنی کو کندہ کیا گیا۔

لاف کعبہ کو المسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ایک خصوصی تکنیکی ٹیم نے کسوہ کی تبدیلی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔


اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔

مصنف کے بارے میں