پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخی پر توہین عدالت کی کاروائی کیلیے دائر درخواست خارج

پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخی پر توہین عدالت کی کاروائی کیلیے دائر درخواست خارج

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخی پر توہین عدالت کی کاروائی کے لیے دائر درخواست خارج کر دی گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی کی جناب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ 

 جسٹس بابر ستار  نے ریمارکس دیے کہ اگر کمشنر اسلام آباد نے آرڈر معطل کر دیا ہے تو آپ کو اس آرڈر کو چیلنج کرنا ہوگا،شعیب شاہین ایڈوکیٹ  نے عدالت میں کہا کہ انکو سزا تو دیں انکی ملی بھگت ہے۔

جسٹس بابر ستار  نے کہا کہ آپ آرڈر کو چیلنج کریں گے تو ارڈر کی قانونی حیثیت کا تعین کرنا ہو گا، میں اس درخواست پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کر سکتا، آپ مجھے بتائیں کس آرڈر پر توہین عدالت کی کارروائی کروں۔ آپ وکیل کی حیثیت سے جو کر سکتے ہیں وہ کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیےکہ پچھلی سماعت میں ڈی سی اسلام آباد نے جلسے کی اجازت دی چیف کمشنر نے اس آرڈر کو  معطل کر دیا؟  چیف کمشنر کے آرڈر کو چیلنج کریں جو آپ نے نہیں کیا۔

بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

مصنف کے بارے میں