کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، کولنگ کا عمل ختم کر لیا گیا جس کے بعد ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 گھنٹے سرگرمیاں معطل رہنے کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز ہو گیا۔
سی ای او اسٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بروکر کے آفس میں لگی تھی،، ہماری ٹیم معاملے کی پوری جانچ کرے گی۔
کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ کی کی چوتھی منزل میں آگ لگی ، 4فائر ٹینڈرز ایک اسنارکل اور ایک واٹربوزر کی مدد سے آگ بجھائی ،جس کے بعد کولنگ کا عمل ختم کر لیا گیا۔ آگ لگتے ہی بلڈنگ میں موجود تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا تھا۔ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں کی جانب سے بھی امدادی سرگرمیاں دی گئیں۔
سی ای او اسٹاک ایکسچینج فرخ خان شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بروکر کے آفس میں آگ لگی، فائیر بریگیڈ نے بروقت آگ پر قابو پالیا ،بروکرز کو اب مارکیٹ میں داخل کردیا گیا ہےو کاروبار کا صبح بروقت آغاز ہوگیا تھا۔
فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بروکرز کے لئیے کاروبار کے مساوی حق کے لئیے سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لئیے معطل کی گئیں تھیں، مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ میں 2 گھنٹے سرگرمیاں معطل کی ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ ٹریڈنگ کرتے ہیں مزید معطلی نہیں کی جاسکتی۔ پی ایس ایکس اپنے بروکرز کو مکمل ہدایت نامہ جاری کرتا ہے آئی ٹی سسٹم سمیت دیگر انفراسٹرکچر کی حفاظت بروکرز کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے ساتھ جو واقعہ آج پیش آیا اس پر ضرور انکوائری کرینگے، ہم پی ایس ایکس انتظامیہ معذرت خواہ ہیں ۔صحافی جہاں موجود تھے وہاں آگ کی وجہ اوپر سے شیشہ گررہا تھا ، حفاظتی انتظامات کے لئے سب کو ہٹایا جارہا ہے۔
فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اس وقت ریڈ الرٹ پر ہے، سیکیورٹی ادارے کی یہاں سخت ہدایات ہیں ،پہلے بھی ہم ایک حادثے سے گزر چکے ہیں۔