ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ سمندری کے بعد اب سڑک کے راستے بھی تجارت شروع ہوگئی ہے۔ روس سے تجارتی سامان لے کر زمینی راستے سے پہلا قافلہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔
پاکستان میں روسی سفارتخانے کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس سے سامان لے کر پہلا ٹرک بین الاقوامی ٹرانسپورٹ روٹس کنونشن کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا گیا ہے۔
روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ مئی 2023 سے پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 76 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔
روسی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی راستے سے تجارت شروع ہونا پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔