یونان کشتی حادثہ: 15پاکستانیوں کےڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

04:40 PM, 8 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: یونانی حکام نے 15 پاکستانیوں  کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کردیئے۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے بعد لاشوں کی پاکستان واپسی کا عمل شروع ہوگا۔  ہفتہ وار 2 میتیں معمول کی پروازوں سے پاکستان لائی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفیکیٹس یونان میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ 

حکومت پاکستان نےان 15 پاکستانیوں کی تفصیل اہل خانہ کیساتھ تاحال شئیر نہیں کیں۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹس کے بعد لاشوں کی پاکستان واپسی کا عمل شروع ہوگا، میتیں کسی خصوصی طیارے سے واپس نہیں لائی جائینگی بلکہ  معمول کی پروازوں سے ہفتہ وار 2 میتیں  پاکستان لائی جائیں گی۔



مزیدخبریں