مری: نتھیا گلی میں معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔ وزیراعظم نےسوئس وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ سوئٹزرلینڈقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد کرےگا۔
پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سوئٹزر لینڈ کے درمیان معاہدے سےجدید ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔معاہدے سے قدرتی آفات ، پیش گوئی، امدادی کارروائیوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔پاکستان دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ دیں گے۔
سوئس وزیرخارجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔