لاہور ہائیکورٹ کا پولیس آرڈر 2002پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ، حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دیدیا

01:12 PM, 8 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کا پولیس آرڈر 2002پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ  کر لیا۔  جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دیدیا ۔


 جسٹس امجد رفیق نے پولیس آرڈر 2002پر 21سال سے عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش  کرتے ہوئے  15صفحات  پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔


 جسٹس امجد رفیق نے فیصؒے میں حکم دیا کہ 6ماہ میں پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنائی جائے ۔ فیصلے کے مطابق پولیس آرڈر 2002کے تحت اتھارٹی کے 6ممبرز ہوں گے اور ایک چیئرپرسن ہوگا ۔


تحریری فیصلے کے مطابق  ارکان کی تقرری پی پی ایس سی کے تحت حکومت کرے گی  جبکہ  چیئرپرسن کی تقرری کا اختیار گورنر پنجاب کو ہے۔

مزیدخبریں