سرگودھا: سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں بھلوال سے جانے والی مسافر وین میں سیلنڈر دھماکے سےسات مسافر جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کوٹ مومن میں بھلوال سے جانے والی وین میں سلینڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس سے سات مسافر جاں بحق اور دس مسافر زخمی ہوگئے۔
امدادی ٹیموں نے وین میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منقتل کردیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں آتشزدگی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت بھی کی جبکہ کمشنر اور آرپی اوسرگودھا سے رپورٹ طلب کرکے وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔