مائیگریشن اور پناہ گزینوں کے معاملے پر وزراء میں تصادم کے بعد  اتحادی حکومت ٹوٹ گئی

مائیگریشن اور پناہ گزینوں کے معاملے پر وزراء میں تصادم کے بعد  اتحادی حکومت ٹوٹ گئی
سورس: File

ایمسٹرڈیم:   مائیگریشن اور پناہ گزینوں سےمتعلق پالیسیوں پر حکومتی اختلافات کے باعث نیدرلینڈز میں  اتحادی حکومت ٹوٹ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق وزیراعظم مارک روڈ  کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کے مذاکرات  بے نتیجہ ختم ہوگئے۔

نیدرلینڈز میں  اتحادی حکومت ڈیڑھ برس قائم تک رہی۔

وزیراعظم مارک روٹ کی قدامت پسند پارٹی تارکین وطن کی آمد روکنے اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین کو محدود کرنے کی حامی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق کئی مہینوں سے وزراء ملک میں پناہ کے متلاشیوں کے بہاؤ کو محدود کرنے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ لیکن کشیدگی اس ہفتے عروج پر پہنچ گئی جب دو اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم مارک روٹے کی قدامت پسند پارٹی کی طرف سے پناہ گزینوں کے خاندانوں کو دوبارہ ملانا مشکل بنانے کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں پناہ کی درخواستیں پچھلے سال ایک تہائی اضافے کے ساتھ 46,000 سے زیادہ ہوگئیں، اور اس سال 70,000 سے زیادہ ہونے کی توقع ہے - جو کہ 2015 کے مقابلے میں گزشتہ بلند ترین سطح پر ہے۔

مصنف کے بارے میں