استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کی حمایت کردی.
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کہا کہ ترکی یوکرین کی نیٹو کی رکنیت کی خواہشات کی حمایت کرتا ہےلیکن انہوں نے اس تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے "امن کی کوششوں میں واپسی" پر بھی زور دیا جو گزشتہ سال روس کے یوکرین پر حملے کے بعد 500 دنوں سے جاری ہے۔
اردگان نےاستنبول میں یوکرائنی صدر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین نیٹو کی رکنیت کا حقدار ہے۔ ترک صدر نے روس اور یوکرین کو امن کے لیے بات چیت کامشورہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو امن مذاکرات کی طرف واپس جانا چاہیے۔
یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے اردگان کی نیٹو میں رکنیت کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یوکرین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ امن کا فارمولا۔ ہمارے ممالک، ہمارے لوگوں اور ہمارے مفادات کا تحفظ،" یوکرائنی رہنما نے اردگان کے ساتھ اپنی بات چیت کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں لکھا۔