پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آج سری لنکا روانہ ہو گی

11:21 AM, 8 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات ساڑھے 10 بجے سری لنکا روانہ ہوگی۔

سری لنکا میں پاکستان ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ ہمبنٹوٹا میں 11 سے 12 جولائی تک کھیلے گی۔ جبکہ   پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی ہو گا۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا گیا تھا جو کل اختتام پذیر ہوا۔تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی تھی۔

مزیدخبریں