جلاؤ گھیراؤ کیس:ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی

جلاؤ گھیراؤ کیس:ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جولائی تک ملتوی
سورس: File

لاہور :  انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی ۔

انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ ، مسلم لیگ ہاؤس جلانے سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے درخواست ضمانت پرسماعت کرتے ہوئے عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے اور  کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔

 واضح رہے کہ ڈاکٹریاسمین راشدنےاپنےوکیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں ان پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔

مصنف کے بارے میں