لاہور: شہر میں بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔
شاہدرہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق چھت کے ملبے تلے دبنے میں ر پنتالیس سالہ افضل ملک، پنتیس سالہ سونیا افضل، چونتیس سالہ غلام عباس، کنیز فاطمہ اور دعا فاطمہ شامل ہیں۔
نشتر کالونی کے علاقے میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے ،۔ ذرائع کے مطابق مکان کی چھت کے ملبے تلے اٹھارہ سالہ سعدیہ ، تیر ہ سالہ عالیہ اور تیرہ سالہ آمینہ زخمی ہو گئیں۔
زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔