23 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو 90 مرتبہ عمر قید کی سزا

23 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو 90 مرتبہ عمر قید کی سزا
سورس: File

ٹیکساس: امریکا کی ریاست ٹیکساس میں  سپرسٹور میں فائرنگ کرکے 23 افراد کو قتل  اور 22 کو زخمی کرنے والے ملزم کو 90 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج  کی عدالت میں 24سالہ  ملزم پیٹرک کروسیئس  نے 2019 میں ٹیکساس  کے والمارٹ میں فائرنگ کا اعتراف کیا اور سزائے موت سے بچنے کے لیے مسلسل 90 بار عمر قید کی سزا پر رضامندی ظاہر کی۔

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹر کو اب بھی ٹیکساس ریاست کے الزامات کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اس کو سزائے موت بھی ہوسکتی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں