قومی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائیگی یا نہیں؟ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

10:15 AM, 8 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر  وزیراعظم  شہباز شریف نے ہائی پروفاٸل کمیٹی قائم کردی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اکتوبر 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت پر  فیصلہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ اور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔




قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفاٸل کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سےمشروط کر رکھی ہے۔

 یاد رہے کہ اکتوبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے میزبان بھارت نے پہلے ہی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے سرحد عبور کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے پاکستان کو تمام میچوں کی میزبانی کے اس کے حقیقی حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اب پاکستان صرف چار میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ایشیا کپ کے باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

مزیدخبریں