بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان

 بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد:  ملک  کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش کاسلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان،  محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کشمیر میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش  کی  توقع کی جا رہی ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان جبکہ  چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 


مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ ، مردان،پشاور،کوہاٹ ،کرم، بنوں ، وزیرستان اورڈی آئی خان، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن ، عمرکوٹ   میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش  متوقع ہے جبکہ  مردان اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش /ژالہ باری کی توقع کی جا رہی ہے۔  
ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلکی بارش سے موسم خشگوار ہو گیا۔مری، گلیات ،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال، سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، گجرات، لاہور، بھکر، لیہ، ساہیوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ  بہاولپور، رحیم یار خان،ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش  کی توقع کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان  کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔  زیارت،   کوہلو، سبی ،نصیرآباد،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی، قلات،خضدار، لسبیلہ اور آوران میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان اور  کوہلو، ژوب،سبی، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں موسلا دھار بارش کا  امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


 محکمہ موسمیات نے کبردار کرتے ہو کہا کہ موسلا دھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ  پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ، موسم خوشگوار ہوگیا۔



دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مون سون بارش کاامکان ہے،اس وقت شہرمیں بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ کراچی ، دادو، سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی ،ٹھٹھہ  اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور9 جولائی کو بارش ہوگی۔

مصنف کے بارے میں