ن لیگ عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی: مریم نواز

09:31 PM, 8 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج بھی پنجاب شیر کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ن لیگ عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔

عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شیخوپورہ کے شیروں کو نواز شریف کی طرف سے سلام ، گرمی کے باوجود پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہوں ۔ عوام کا جذبہ بتا رہا ہے 17 جولائی کو شیر آرہا ہے ۔ حد نگاہ لوگ ہی لوگ ہیں ، کوئی خالی کرسی نظر نہیں آرہی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کچھ دن پہلے شیخوپورہ آئے اور چھوٹی سی جلسی کرکے چلے گئے ۔ آج کل روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ ٹی وی پر آتا ہے اور جھوٹ بول کر چلا جاتا ہے ۔ عمران خان روز ٹی وی پر آکر لوگوں کو گالیاں دیتا ہے ۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران نیازی نے 4 سال عوام کی کیا خدمت کی ؟ عمران خان اپنی 4 سالہ حکومت کا کوئی ایک منصوبہ ہی بتا دیں ۔ عمران خان عوام کو اپنی 4 سالہ کارکردگی بتانے سے قاصر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی پنجاب شیر کے ساتھ کھڑا ہے ۔ فتنہ خان نے 4 سال میں ایک منصوبہ نہیں لگایا ۔ شیخوپورہ میں کالج ، یونیورسٹی ، سڑکیں اور انڈر پاس نواز شریف نے بنائے ۔ لوگ جانتے ہیں یہ مہنگائی کس کی وجہ سے ہے ۔

مزیدخبریں