اسلام آباد: پاکستانی وزیرخارجہ کا جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوایبے کے انتقال پر اظہار افسوس ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شینزوایبے کے خاندان سے تعزیت کا اظہار ، کہا جاپان تعلقات کے فروغ میں شینزوایبے کا کردار یاد رکھا جائیگا ۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی ٹویٹ میں سابق جاپانی وزیراعظم شینزوایبے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق جاپانی وزیراعظم کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں ۔ وہ خوش مزاج شخصیت کے حامل تھے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ شینزوایبے پاکستانی عوام کے مخلص دوست تھے ۔ اُن کا انتقال سب کیلئے بڑا نقصان ہے ۔
واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم انتخابی مہم کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ شینزوایبے کو 'جنوبی شہر 'نارا ' میں تقریر کے دوران سینے اور گردن پر گولی ماری گئی۔ جس کے بعد اُن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کوششیں جاری رکھیں لیکن سابق جاپانی وزیراعظم کو بچایا نہیں جاسکا ۔ حملہ آور سابق نیوی اہلکار تھا ، جسے پولیس نے حملے کے فوری بعد حراست میں لے لیا تھا ۔