خوشاب کے عوام نے ایک لوٹا اور ایک لوٹی کو شکست دینی ہے: عمران خان

07:12 PM, 8 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

خوشاب: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خوشاب کے عوام نے ایک لوٹا اور ایک لوٹی کو شکست دینی ہے ۔

خوشاب میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوٹوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ۔ یہ اپنی قوم ، آئین اور دین سے بھی غداری کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیاست نہیں جہاد ہے ۔ یہ جنگ میری نہیں ، آپ سب کی ہے ۔ سازش کے تحت منتخب حکومت گرائی گئی ۔ بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا ، کرپٹ لوگوں کو ہمارے اوپر بٹھا کر 22 کروڑ عوام کی توہین کی گئی ۔ جوتے پالش کرنے والے کو ہمارا سربراہ بنا دیا گیا ۔ قوم ان کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی ۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میرے خلاف 15 ایف آئی آر کاٹی جاچکی ہیں ۔ عمران ریاض کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا ۔ دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ایک آدمی لاہور بیٹھا ہوا ہے ۔ لاہور والے کو بتادوں جو مرضی کر لو تم خود کو ذلیل کرو گے ۔

انہوں نے عوام سے پوچھا کیا آپ چیری بلاسم کو وزیراعظم مانتے ہیں ؟ کیا حمزہ ککڑی کو وزیراعلیٰ مانتے ہیں ؟ کیا ڈیزل جس کی قیمت بڑھ گئی اس کو مانتے ہیں ؟

مزیدخبریں