ملک کے 50 فیصد غریب طبقے کو سستی گیس اور بجلی فراہم فراہم کریں گے: مصدق ملک

05:09 PM, 8 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس اور بجلی فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے 50 فیصد پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کیا ہے ، ان کے بل نہیں بڑھیں گے ۔ حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ غریب طبقے کا معاشی تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے غریب آدمی کو ہر صورت بچایا جائے ، کچھ بوجھ وفاقی حکومت اور کچھ صاحب حیثیت کو اٹھانا پڑے گا ۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے جانے سے پہلے حکومت سے گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کا حق چھین لیا ۔ عمران خان جانے سے پہلے ریگولیٹر اتھارٹی کو قیمتیں مقرر کرنے کا حق دے گئے ۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ہمارا بھائی چارہ ہر طرح کی سپورٹ سے بہت زیادہ گہرا ہے ۔ ایسی تجاویز جس پر کچھ لوگوں کے تحفظات تھے اسے دیکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہمیں فکری آزادی دیتا ہے ۔ آئین میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے ۔ محرم کے جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ محرم کے جلوسوں اور مجالس کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں ۔

مزیدخبریں