پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں: عمران خان

پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ’پتن‘ کی حالیہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پتن کی اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ شرمناک حد تک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے ای وی ایمز کی مخالفت کیوں کی۔ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے پاکستان میں دھاندلی کے 163 طریقوں میں سے 130 سے چھٹکارا پایا جا سکتا تھا۔‘ 


انہوں نے مزید لکھا ’مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوج کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔‘ 

مصنف کے بارے میں