اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عالم اسلام کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ’حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوشحالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔‘
حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2022
انہوں نے مزید لکھا ’اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔‘
اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2022