افغانستان میں امن کی مکمل حمایت کر رہے ہیں : آرمی چیف

افغانستان میں امن کی مکمل حمایت کر رہے ہیں : آرمی چیف
سورس: فائل فوٹو

منگلا  : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا روک تھام کیلئے تمام رینکس نے سول انتظامیہ کیساتھ بھرپورتعاون کیا ۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمدیقینی بناناہوگا ۔ کورونا وبا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر منگلا کا دورہ کیا ہے ۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور انتظامی امور سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو کور کے زیراہتمام جاری وار گیمز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا گیا ۔ آرمی چیف نےاسٹرائیک کورفارمیشن کی مستقبل کےحوالےسےتربیتی امورکی بھی تعریف کی ۔آرمی چیف مے گیرژن افسروں سےخطاب میں علاقائی،سیکیورٹی صورتحال پراظہارخیال کیا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں بدلتی ہوئی صورتحال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہیے ۔ ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسندنہیں ہوناہوگا  ۔ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کررہاہے ۔ 

اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ مغربی سرحدوں پربہترمینجمنٹ اورسیکیورٹی انتظامات کی ضرورت ہے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔