ڈالر اور سونے کی قیمت میں  ایک ساتھ اضافہ 

Dollar and Gold Rate in Pakistan

کراچی :انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 159روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر160روپے سے تجاوز کر گیا ۔

 

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.80روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت158.90روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے بڑھ کر159.70روپے اور قیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی ۔

 

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 186.50روپے سے بڑھ کر187روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر189روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

 

دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا بھی مہنگا ہو گیا فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار700روپے ہو گئی ،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر کے اضافے سے1815ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

 

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار50روپے ہو گئی۔