افغانستان میں فوجی انخلا کب مکمل ہو رہا ہے ؟برطانوی وزیر اعظم نے بتا دیا

08:16 PM, 8 Jul, 2021

لندن :افغانستان کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بور س جانسن نے کہا افغانستان سے کئی ممالک کی افواج نے انخلا شروع کر دیا ہے ،افغانستان سے برطانوی افواج کا انخلا کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے ۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانس کا کہنا تھا نیٹو مشن کے تحت افغانستان بھیجے جانے والے برطانوی فوجی واپس گھر آرہے ہیں ، انہوں نے کہا برطانوی افواج نائن الیون واقعہ کے بعد سے افغانستان میں تعینات ہیں ۔افغان  جنگ کے دوران  457 برطانوی فوجی جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

برطانوی وزیر اعظم نے افغانستان سےمکمل فوج کے انخلا کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صورتحال کلیئر نہیں نیٹو افواج کیساتھ ہی افغانستان کے میدان میں اُترے تھے لیکن مکمل انخلا کی حتمی تاریخ ابھی نہیں بتا سکتے ۔

واضح رہے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان میں صورتحال مزید کشیدہ ہو تی جا رہی ہے ،افغان طالبان نے کاروائیاں کرتے ہوئے کئی اضلا ع پر قبضہ کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں