ممبئی :بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کو فائیو جی ٹیکنالوجی کیس میں جرمانے کی ادائیگی کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔
اداکارہ جوہی چاؤلہ کو ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے خلاف درخواست خارج ہونے پر دہلی ہائی کورٹ نے20 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا جو کہ اداکارہ کی جانب سے اب تک عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا۔
بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ کی جانب سے اب تک جرمانہ جمع نہ کروانے پر حیرت کا اظہار کیا اور جوہی چاؤلہ کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
سماعت کے دوران جسٹس جے آر نے ریمارکس دیتے ہو ئے کہا کہ مدعی کے اس رویے پر عدالت حیران ہے کہ اس نے ابھی تک با عزت طریقے سے جرمانہ ادا نہیں کیا۔
یاد رہے جوہی چاؤلہ نے ففتھ جنریشن (5 جی) ٹیکنالوجی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی جو بعد میں خارج کردی گئی تھی۔