دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول تعمیر کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے
دبئی میں قائم کیے گئے دنیا کے سب سے گہرے سوئمنگ پول کی گہرائی 60میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے ،اس سوئمنگ پول میں 1 کروڑ 40لاکھ لیٹر پانی بھرا جا سکتا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس پانی کو دن میں ہر 6 گھنٹے بعد تبدیل کیا جاتا ہے ،اس پول کی خا ص بات یہ ہے کہ سوئمنگ پول میں غوطہ خور ڈوبا ہوا شہر دیکھ سکتے ہیں ، جس میں اپارٹمنٹ، گیراج، لائبریری اور دیگر حیرت انگیز اشیا کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
پول میں 56 کیمرے، جدید ساؤنڈ اور لائٹس بھی لگائی گئی ہیں، سوئمنگ پول کو عوام کے لیے رواں ماہ میں ہی کھولا جائے گا ۔