گرمی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ،محکمہ موسمیات کی ویک اینڈ سے ملک کے بالائی و سطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق۔ویک اینڈ کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہونگی،ہفتہ شام یا رات سے بدھ کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت کشمیر اٹک، چکوال، جہلم ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ ،حافظ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے کشمیر گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے ،دوسری طرف رپورٹ میں الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،پشاور ،لاہور ،اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے،آندھی کے باعث کئی مقامات پر نقصان کا بھی خدشہ ہے،بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔