مسقط : سلطنت عمان نے بھی پاکستان، بنگلہ دیش ، برطانیہ اور بھارت سمیت 24 ممالک کے لیے پروازیں معطل کردی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے خلاف مملکت کی حفاظتی حکمت عملی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سلطنت عمان کی طرف سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اومان کی مملکت نے بتایا کہ یہ پابندیاں تاحکم ثانی رہیں گی۔ جن ممالک میں پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں تیونس ، لبنان ، برونائی ، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ایران، ارجنٹائنا ، برازیل ، سوڈان، عراق، فلپائن ، تنزانیہ ، جنوبی افریقا ، سنگا پور گھانا، سیر لیون جنیوا ، کولمبیا ، نائیجیریا اور لیبیا شامل ہیں۔
عمان میں ایک دن میں 1675 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 17 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 2 سو 35 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متعلق اموات مجموعی تعداد 3356 ہوگئی ہے۔