پاکستان کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنے گا:شیخ رشید 

05:38 PM, 8 Jul, 2021

 اسلام آباد:وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں تبدیلیوں اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم اپنی سرزمین  کو کسی کے خلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے.

شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان نے فیٹف کے 27 میں سے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کیا لیکن ہمیں سیاسی طور پر متنازعہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے، ہم خطہ میں تبدیلیوں سے متعلق حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان میں پائیدار حکومت کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی نہ ہو، دونوں ملکوں کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے حوالہ سے واضح پالیسی دی ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں،ہم ان کے فیصلے کا احترام کریں گے اور پاکستان کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین، پاکستان، ترکی، روس اور ایران سب کی نظر خطہ میں بدلتی ہوئی صورتحال پر ہے۔

مزیدخبریں