ایک سرکاری اہلکار نے نواز شریف کو کہا مریم کو ختم کردیں گے: مریم نواز

04:33 PM, 8 Jul, 2021

مظفر آباد: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مسائل نواز شریف کی قیادت میں حل ہوں گے۔ کشمیریوں کی پریشانیوں اور تکلیفوں کو ایک دن دور ہونا ہے۔ 

مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ۔ ان کی تقریر نواز شریف سے شروع نواز شریف پر ختم ہوتی ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سرکاری اہلکار نے نواز شریف کو کہا کہ مریم نواز کو ختم کردیں گے۔ میرے ماں باب دادا دادی سب کشمیری ہیں۔ کشمیریوں کا الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر سے کہا نوازشریف آپ کی دل سے عزت کرتے ہیں۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے نوازشریف نے جتنی عزت دی اسے بھلا نہیں سکتا۔ نوازشریف نےویڈیومیں بتایاتھاایک سرکاری اہلکارنےکہاتھا مریم نوازکوختم کردیں گے۔ کل نوازشریف نےمجھ سےکہاتم کشمیر جاؤ،کشمیریوں سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کی تقریرنوازشریف کے نام سے شروع ہوتی ہے اور ختم بھی ان کے نام پر ہوتی ہے۔ انہیں آج بھی نوازشریف کا خوف ہے۔ کہا جارہا ہے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ جانتی ہوں آج نوازشریف کشمیری بھائی بہنوں کو شدت سے یاد آ رہے ہیں۔  آزادکشمیر کے بھائی بہن مجھے بہت دیر سے بلا رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف یہ جنگ جیت کر کشمیریوں کی جھولی میں ڈالیں گے۔  کشمیریوں کے حقوق اور آزادی کی جنگ نوازشریف لڑے گا۔ کشمیریوں کی دکھ اور تکالیف نوازشریف کی قیادت میں ختم ہوں گے۔  کشمیریوں کے دکھوں اور پریشانیوں کو ایک نہ ایک دن ختم ہونا ہے۔ کشمیری چاہے سرحد کے اس پار ہوں یا دوسری طرف سب ایک ہیں۔ کشمیریوں کے دکھ درد مل کر بانٹیں گے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا میں آج اپنے گھر کشمیر آپ سے ملنے آئی ہوں۔  میرے والد،والدہ،نانا اور نانی بھی کشمیری تھے۔  میری رگوں میں کشمیریوں کا خون ہے۔  کوہالہ سے آگے آئی تو یوتھ ونگ کے نوجوان ساتھ تھے۔  کشمیر کے بیٹوں اور بہنوں کو نوازشریف اور مریم نواز کا سلام۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے الیکشن میں واضح برتری سے کامیاب ہوگی۔  راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر متحد ہے۔  آزاد کشمیر میں ان کا سامنا راجہ فاروق حیدر جیسے بہادر شخص سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ گلگت میں حافظ حفیظ الرحمان صلح جو شخص ہیں اور نرم دل شخص ہیں۔  گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) جیت نہ سکی مگر ان کے لوٹے بھی کامیاب نہ ہوئے۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ان کے 7 لوٹے الیکشن میں ناکام ہوئے۔  جب گلگت بلتستان گئی تھی انہوں نے ہمارے 7 امیدواروں کو لوٹا بنا دیا۔ 

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے الیکشن کو ان کی جیب سے واپس نکالا۔ڈسکہ میں پولنگ عملے کو اغوا کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کی۔ اسے آج آزادکشمیر میں الیکشن چوری کرنے کی پھر ضرورت پیش آرہی ہے۔  جس نے 2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر عوام کا الیکشن چوری کرلیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے جوان اور کارکنان اور لیڈرز جان گئے ہیں ووٹ چوری کیسے روکنی ہے۔  جو لوگ کشمیر کو چوری کرنے کیلئے کشمیریوں کے ووٹ پر نظر رکھ رہے ہیں۔  کشمیر کے مسئلے پر سلیکٹڈ نے ابھی تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے کہا تھا کشمیر کے مسئلے پر 2 منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔جب کشمیر پر حملہ ہوا تو سلیکٹڈ نے کہا میں کیا کروں۔ ووٹ،چینی،آٹا،دوائی چور عمران خان جب یہاں آئیں تو آپ نے ان سے کیا سوال پوچھنا ہے۔ کشمیر کی بات کرنے آئی ہوں اور کشمیر کی بات ہی کروں گی۔میں نےآج کے جلسے میں بہت ضروری باتیں کرنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں درخواستیں مل رہی تھیں تو مسلم لیگ (ن) کے 2 امیدوار کیوں توڑے۔ حکومتی ترجمانوں نے کہا جب الیکشن کیلئے درخواست مانگی تو بہت سی درخواستیں آئیں۔جھوٹ بولنا اسلام آباد کی حکومت کی رگ رگ میں موجود ہے۔  کشمیر کا الیکشن چوری کرنےکی کوششوں کےباوجودمسلم لیگ (ن) چٹان بن کر کھڑی ہے۔

مزیدخبریں