ایران کی میزبانی میں افغان حکومتی اور طالبان کے درمیان مذاکرات ، مشترکہ اعلامیہ جاری

03:57 PM, 8 Jul, 2021

تہران:ایران کی میزبانی میں افغان حکومتی وفد کی تہران میں طالبان کے نمائندوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں،فریقین نے مذاکرات کے ذریعے قیام امن کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیاہے ۔

تہران میں ہونے والے مذاکرات میں بڑی خبر کے مطابق مستقل قیام امن، اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے فریقین نے جلد مذاکرات پر بھی اتفاق کر لیا ۔

واضح رہے اس وقت افغان طالبان نے اپنی طاقت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے افغانستان کے متعدد اضلا ع پر قبضہ کر لیا ہے ۔

اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر اضلاع پر بغیر کسی لڑائی کے قبضہ کر لیا ہے۔ چاہتے ہیں فریقین مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔

اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگ اب امن چاہتے ہیں، پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے کیونکہ اسی میں ہمارا فائدہ ہے۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکالیں۔

مزیدخبریں