احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرار ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں: شیری رحمان 

احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرار ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں: شیری رحمان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرارہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، کیا اب سرکاری ٹھیکے بغیرکسی ٹینڈرکے اپنے دوست احباب کودئیے جائیں گے؟
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی کابینہ نے پیپرا قوانین میں ترمیم کی ہے اور ان ترامیم سے سرکاری اداروں کو شفافیت کے کلیدی قواعد سے چھوٹ دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ترامیم سے پبلک ٹینڈرز کے بغیر ٹھیکے دئیے جائیں گے اور یہ سرکاری معاہدوں میں شفافیت کے عمل پر سمجھوتا ہو گا، پہلے ہی تباہی سرکار کے ہر معاہدے میں کرپشن سکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ مہمند ڈیم سے چینی تک اس حکومت کا ہرسرکاری معاہدہ متنازعہ ہے، اب آپ پیپرا قوانین سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں، حکومت سے کہتی ہوں کہ شفافیت سے مت بھاگو۔