وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا عالم دین مفتی تقی عثمانی کو ٹیلی فون

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا عالم دین مفتی تقی عثمانی کو ٹیلی فون
سورس: file photo

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ 
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نےٹیلی فون پر عالم دین مفتی تقی عثمانی کی خیریت دریافت کیا ۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر پر تشویش ہوئی جس پر مفتی تقی عثمانی نے اپنی خیریت سے آگاہ کیا ۔ 

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران  شیخ رشید نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی اعلیٰ پائے کے عالم دین  ہیں  اور ہم ان کی زندگی کے لئے دعا گو ہیں ۔