کراچی :معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنے والے مشکوک شخص کو گارڈز نے پکڑ لیا۔
نیونیوز کے مطابق ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کا کہنا ہے مفتی تقی عثمانی پر حملہ نہیں ہو ا ۔ پولیس کی چھان بین میں سامنے آیا ہے کہ
دارالعلوم کورنگی میں فجر کی نماز کے بعد ایک نامعلوم شخص نے مفتی صاحب سے ملاقات کی اجازت مانگی۔
جب نامعلوم شخص پر سیکورٹی کو شک ہوا تو ا س کی تلاشی لی گئی جس کے دوران مشکوک شخص کی جیب سے چاقو برآمد ہوا ۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص نے بتایا کہ وہ گھریلو جھگڑے سے پریشان تھا اور دعا کروانے آیا تھا، گرفتار شخص سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔