لندن: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت فوری طور پر ختم کرنے کا برطانوی رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے ایوان میں پیش کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ہونے والے بیان میں لیڈز سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بل برطانوی پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے جس میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
رچرڈ برگن کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں میں برطانیہ نے ایسے جدید ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے جن کی مالیت اربوں پاؤنڈ ہے،اسی اسلحے کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے سوال اٹھایا کہ اگر برطانیہ اسرائیل کو خود جدید اسلحہ سے لیس کر رہی ہے تو پھر وہ امن کا دعویدار کیسے ہو سکتا ہے؟
رچرڈ برگن نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم بند ہونے چاہیں، گزشتہ عرصے میں پوری دنیا نے یہ دیکھ لیا ہے کہ اسرائیل کس طرح فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کیخلاف کو بل پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے اس کو اراکین کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بل برطانوی پارلیمنٹ سے پاس ہو جاتا ہے تو حکومت کیلئے لازم ہو جائے گا کہ وہ اسرائیل کیساتھ اپنی اسلحہ ڈیل کو فوری ختم کرے۔