لاہور سے جوتی چور گرفتار، مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا

07:52 AM, 8 Jul, 2021

لاہور: لاہور کے علاقے کینٹ کی مسجد سے جوتیاں چرانے والے چور کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک اسسٹنٹ نے عابد مجید چوک کینٹ کی مسجد سے جوتیاں چرانے والے چور طیب کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

ملزم طیب اکثر مسجد سے جوتیاں چرا کرکے بھاگ جاتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں