دعا ہے بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں ،شاہد آفریدی

12:26 PM, 8 Jul, 2020

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دعا ہے یہ بارشیں ہمارے لئے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ایک تصویر شیئر کی۔

سابق کپتان نے لکھا کہ ”موسم میں یکدم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ شدید گرمی کے بعد بارشوں سے کراچی میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہو گی۔‘

ساتھ ہی دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ بارشیں ہمارے لئے پریشانی نہیں بلکہ رحمت کا باعث بنیں۔انہوں نے مداحوں سے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا بھی کہا“۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش ہوتے ہی جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا متعدد سڑکوں، چورنگیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

مزیدخبریں