کوروناوائرس ،دنیا  بھر میں 5 لاکھ 46 ہزار 622 افراد ہلاک

11:36 AM, 8 Jul, 2020

نیویارک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 5 لاکھ 46 ہزار 622 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ68لاکھ26ہزار افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد30لاکھ76ہزار سے زائد ہو گئی   اور ایک دن میں770 افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ33ہزار سے بڑھ گئی۔برازیل میں16لاکھ43ہزارسے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 537 افراد جاں بحق ہوئے اور مجموعی تعداد 66ہزار سے زائد ہے۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد7لاکھ43ہزار481 ہے اور وہاں 24 گھنٹوں کے دوران 479 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد20ہزار653ہوگئی ۔روس میں کورونا مریضوں کی تعداد6لاکھ94ہزار سے زائد ہے۔

روس میں کورونا سے مزید 198افراد ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 10ہزار494تک پہنچ گئی ۔پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار952ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 9ہزار سے زائد ہے۔ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی  جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99ہزار سے بڑھ گئی ۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 1ہزار19افراد متاثر ہیں اور6ہزار434جاں بحق ہوچکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44ہزار 3سو سے بڑھ گئی جبکہ 2لاکھ 86ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔میکسیکو میں دو لاکھ 68ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور32 ہزار14افراد جان کی بازی ہار کے ہیں۔

ایران میں دو لاکھ45ہزار سے زائد افراد کوروناوائرس سے متاثر ہیں اور11ہزار931جاں بحق ہوچکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34ہزار 8سو سے تجاوز کر گئی جبکہ دو لاکھ41ہزار956افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں 68لاکھ26ہزار افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں