ایران مظلوم فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا ، آیت اللہ علی خامنہ ای

11:33 AM, 8 Jul, 2020

تہران :اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل  ہانیہ کو ایک مکتوب میں کہا ہے کی ایران فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا  کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک مظلوم فلسطینی قوم کی مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کی آزادی کے حصول اور قابض صہیونی ریاست کی شر کے خاتمے کے لیے دی جانی والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے فلسطینی قوم پر بیداری اور وحدت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی قوم اور اس کی نمائندہ قوتیں مل کر ہی صہیونی دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا سکتی ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اور فلسطینی قوم بہادر ہیں۔

انہوں نے قابض دشمن کی ہر دھمکی اور لالچ کو منطق، عقل، مزاحمت اور مہارت سے دشمن کو ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دشمن توسیع پسندانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی قوم کے آئینی حقوق دبا رکھے ہیں اور مذاکرات کے دھوکے اور نام نہاد امن کے جھانسے میں فلسطینی قوم کے حقوق کو غصب کیا گیا۔ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے یہ بیان حماس کے رہ نما اسماعیل ھنیہ کی طرف سے بھیجے گئے مکتوب کا جواب دیا گیا ۔

مزیدخبریں