پیپلز پارٹی کا عذیر بلوچ، نثار مورائی کو نہ جاننے کا موقف کمزور ہے، فواد چوہدری

11:28 AM, 8 Jul, 2020

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کو نہ جاننے کا موقف بہت کمزور ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، علی زیدی نے بطور ثبوت جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیں، سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم ہے۔

مزیدخبریں