زندگی کے اتار چڑھاﺅ سے مقابلہ کرنا سیکھیں، صدف کنول

09:47 AM, 8 Jul, 2020

اسلام آباد : اداکارہ صدف کنول نے کہا ہے کہ زندگی کے اتار چڑھاﺅ سے مقابلہ کرنا سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کہا کہ زندگی کے اتار چڑھاﺅ سے مقابلہ کرنا سیکھیں کیونکہ جس طرح بغیر بارش کے کچھ بھی نہیں پھلتا.

اسی طرح زندگی کے اتار چڑھاﺅ بھی انسان کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اس لیے ان مشکلات سے پریشان ہونے کی بجائے ان سے مقابلہ کرنا سیکھیں ۔

صدف کنول شہروز سبزواری کے ساتھ ٹیلی فلم”گھر کا نہ گھاٹ کا“ میں دکھائی دیں گی۔ٹیلی فلم عید پر آن ایئر کی جائے گی۔

مزیدخبریں