کراچی : لکس سٹائل ایوارڈ میں پلے بیک سنگر کا ایوارڈ عاطف اسلم لے اڑے ،مہوش حیات کو بہترین اداکارہ جبکہ علی ظفر کو بہترین اداکار قرار دیا گیا .
بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ احسن رحیم نے فلم طیفا ان ٹربل کے ذریعے اپنے نام کیا ، محسن عباس اور سہیل حیدر کو گانے ”نا جا“ پر سال کا بہترین گلوکار قرار دیا گیا ، ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ ساکن کو ڈرامہ ساقی بے وفا میں بہترین کارکردگی پر دیا گیا ۔
خوماریاں فلم کے گانے یا قربان کو سال کا بہترین گانا قرار دیا گیا ، اقرا عزیز کو ڈرامہ سیریل ”سنو چندہ“کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ۔فیروز خان کو ڈرامہ سیریل کہانی کے لیے بہترین اداکار قرار دیا گیا ۔
”سنو چندہ“کو سال کا بہترین ڈرامہ قرار دیا گیا ، صدف کنول کو ماڈل آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا , ایورڈ شو کے دوران معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کے رومانوی ڈانس کو شائقین نے خوب سراہا ۔