پاکستان اسٹیل  ملز حکومت سندھ کا قیمتی  اثاثہ ہے، سابق صدر آصف زرداری

پاکستان اسٹیل  ملز حکومت سندھ کا قیمتی  اثاثہ ہے، سابق صدر آصف زرداری
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Twitter Account

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل  حکومت سندھ کا قیمتی  اثاثہ ہے، حکومت سندھ پاکستان اسٹیل کو  چین اورروس کیساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلاسکتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے شرکت کی ۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کا معاملہ سندھ حکومت کو دیا جائے،آخرکاراس کی مالک سندھ حکومت ہی ہے۔

 

آصف علی نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کو سندھ حکومت چلانا چاہتی ہے،وہ پاکستان اسٹیل کی زمین کی مالک ہے،جس کی زمین کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔

 

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی فی ٹن قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔ اگرپاکستان اسٹیل ملزچل رہی ہوتی توکئی گنامنافع میں چلی جاتی، حکومت سندھ پاکستان اسٹیل کو  چین اورروس کیساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلاسکتی ہے۔