آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا ، عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا ، عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر

مانچسٹر: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا لگا ہے اور آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اب ورلڈ کپ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔عثمان خواجہ کے متبادل کھلاڑی کے طور پر میتھیو ویڈ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں عثمان خواجہ کے پٹھے کھنچ گئے تھے۔عثمان خواجہ نے حالیہ ورلڈ کپ کے 9 میچز میں 316 رنز اسکور کیے ہیں۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔