انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے سے لاعلمی کی ویڈیو وائرل

12:31 PM, 8 Jul, 2019

لندن: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ان دنوں ہر طرف ورلڈ کپ کا جنون ہر کسی کے سر پر سوار ہے اور ورلڈ کپ میں ہر شخص اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں اور گھر پر رہتے ہوئے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے پہنچیں لیکن نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔ انوشکا ابتداء میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ بھی پوچھتی ہیں کہ ’ یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتا ہے؟

انوشکا شرما کی چوکے سے متعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ان کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔

مزیدخبریں